موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروادیئے

27  فروری‬‮  2021

راولپنڈی، کراچی (این این آئی)موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروائے ۔ کراچی اور اسلام آباد اور کراچی اور لاہور کے مابین کرایوں پر خصوصی رعایت کااعلان کیا گیا ،20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ صرف

کرایہ7ہزار 5سو روپے ہوگا ،40 کلو سامان لے منتقلی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا ،نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں ۔۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر غور شروع کردیا اور کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ 21مئی کے بعد سے ڈومیسٹک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لیے جائیں گے، ایروناٹیکل چارجز لاگو کرنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کی سربراہی میں 8رکنی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔ٹیم سفارشات 8مارچ تک مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ملکی پروازوں پر پارکنگ، بورڈنگ چارجز، پاور سپلائی اور نیوی گیشن چارجز لیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…