بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کے 168 ارکان سینیٹ کی کتنی نشستوں پر انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے؟ تفصیلات آگئیں

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سندھ اسمبلی کے 168 ارکان 3 مارچ کو سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کے امیدوار حصہ لیں گے۔

سندھ اسمبلی میں 3 مارچ کو سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں سمیت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی،سندھ اسمبلی کی 168 نشستوں میں سے جنرل نشست پر کامیابی کیلئے امیدوار کو 22 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ تناسب کے اعتبار سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشست کے لیے 56، 56 ووٹس درکار ہوں گے،سندھ اسمبلی سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے۔ایوان میں تعداد کے لحاظ سے پاکستان تحریک انصاف 30 ارکان کے ساتھ دوسرے اور ایم کیو ایم پاکستان 21 ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 14، تحریک لبیک پاکستان کے تین اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن ہیں۔ سندھ سے منتخب 11 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان نشستوں کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا جائے گا جہاں ارکان سندھ اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…