بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رواں سال حج پر جانے والوں کیلئے اہم خبر، اگر یہ کام نہ ہوا تو حج پر نہیں جا سکیں گے

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) رواں سال عازمین حج کے لئے کرونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی ہے پولیو کے بعد عازمین حج کرونا ویکسین لگائیں گئے جعلی کرونا سرٹیفیکٹس کی روک تھام کے لئے حاجی کیمپ پشاور میں عازمین حج پشاو ر کے لئے ویکسی نیشن سینٹر بنایا جائے گا رواں سال حج کو کرونا ویکسین سے مشروط کیا جا رہا ہے سرکاری

سطح پر حج سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا حج فلائٹ آپریشن جون کے ابتداء میں ہو گا پشاور سمیت ملک کے بڑے تمام شہروں میں ویکسی نیشن سینٹر بنائے جائینگے جہاں عازمین کو کرونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے انجکشن اور ویکسی نیشن کی جائیگی عازمین حج کو کرونا ویکسین مفت یا درخواستوں کی وصولی کے سلسلے میں رقوم کی پہلی وصولی کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں قومی مرکز برائے متبادل طب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں جدید طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ روایتی علاج کے طریقوں اور طب نبوی کے تحت حجامہ کی تربیت دینے کا عمل بھی جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قومی ادارے کے مطابق سال 2020 کے دوران طبی عملے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت 944 افراد کو حجامہ کیپنگ کے طریقہ علاج کی تربیت دی گئی۔ حجامہ کی ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 391 ڈاکٹر، 286 فزیو تھراپسٹ،181 نرسیں اور 86 دیگر طبی شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کو ٹریننگ دی گئی۔متبادل طب مرکز نے بتایا کہ دوسرے طبی اداروں اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر سیاحتی علاج مرکز کے اہداف اور منصوبوں کا حصہ ہے۔ مرکز اس طریقہ علاج کو

معیار سطح پر لے جانے اور قابل اعتماد متبادل طب کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس طریقہ علاج سے جسم میں موجود فاسد خون کو نکالنے لیے سوئی اور کیپنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ متبادل طبی علاج کے طریقوں میں ایکیوپنکچر، آرتھوپیڈکس چیرو پریکٹک جس میں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو آرام

پہنچایا جاتا ہے، جسمانی تھراپی، جڑی بوٹیوں کے علاج اور کپنگ جیسے علاج کے طریقے شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ متبادل طب کے میدان میں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے سرمایہ کار سعودی عرب میں متبادل طب کے میدان میں سرمایہ کاری سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…