جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اینٹی کرپشن کاسرکاری دفاتر میں چائے پانی کلچر کیخلاف اعلان جنگ اے ایس آئی، چار پٹواری اور ایک کلرک سمیت 7افراد گرفتار

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این ا ین آئی) سرکاری دفاتر میں چائے پانی کلچر کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن نے جنگ کا آغاز کرتے ہوئے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، اے ایس آئی، چار پٹواری اور ایک کلرک گرفتار سمیت سات افراد کوگرفتار کرلیا ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن

گجرانوالہ نے حافظ آباد سے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آکانٹ آفیسر عباس احمد یار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر اکانٹس آفس حافظ آباد سے سرکاری خزانے میں بھاری خردبرد کا الزام ہے۔ فیصل آباد سے عبدالسلام اور ارشد پٹواری کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان سے ٹریپ ریڈ کرکے احسن خان اور عبدالطیف پٹواری کو ٹریپ ریڈ کر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہزاروں روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے پرچہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اے ایس آئی ارشد کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ چشتیاں سے محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد رمضان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پانچ ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ عوام سرکاری اداروں میں چائے پانی کا تقاضا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے فورا اینٹی کرپشن کو رپورٹ کریں۔ پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈان تیز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…