جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا احتجاج شیلنگ سے قیمتی جانی نقصان ہوگیا، فضا سوگوار

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادمیں شیلنگ سے متاثر پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔اسلام آباد میں گزشتہ روز سرکاری ملازمین کے دھرنے پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس شیلنگ کے دوران سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے والا پولیس اہلکار انتقال کر گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق

انتقال کرنے والا پولیس اہلکار اشتیاق اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ میں تعینات تھا۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا پورا ادراک ہے، اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر مسئلے کو ہوا دے اور معاملات کو سلجھانے کی بجائے ان میں مزید بگاڑ پیدا کرے۔اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دھرنا اس وقت دیا جاتا ہے جب آپ کی شنوائی نہ ہو رہی ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا پورا ادراک ہے،ہمیں سرکاری ملازمین کی اہمیت کا بخوبی علم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں علم ہے کہ مہنگائی میں اضافہ کے سبب سرکاری ملازمین بھی تکلیف کا شکار ہیں،ہمیں اس کیلئے راستہ نکالنا ہے اس کیلئے ہم نے کچھ وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری سرکاری ملازمین سے بھی گذارش ہے کہ ان کا احتجاج ریکارڈ ہو چکا ہے اب وہ اپنے نمائندے نامزد کریں اور گفت و شنید کے

ذریعے معاملات کا حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر مسئلے کو ہوا دے اور معاملات کو سلجھانے کی بجائے ان میں مزید بگاڑ پیدا کرے،میری رائے میں سرکاری ملازمین کی اپنی تنظیمیں ہیں وہ اپنا موقف بہتر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

انہیں اپوزیشن کے سہارے کی ضرورت نہیں،میری رائے میں ہمیں مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ خزانہ کو وسائل کی طرف بھی دیکھنا ہے جس کا بوجھ بالآخر عوام پر آئے گا،ہمیں اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات کو سلجھانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…