نوشہرہ کینٹ (آن لائن)نوشہرہ تم نے ٹی وی صحیح صاف نہیں کیا، شوہر نے غصے سے بیوی کے بال کاٹ دیئے۔نوشہرہ کینٹ پولیس نے بیوی پر تشدد کرکے اُس کے بال کاٹنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز مسماۃ(ث)زوجہ عادل نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے شوہر نے کہا کہ اس نے ٹی وی صحیح طریقے سے صاف نہیں کیا، اس بات پر انکے ساتھ بحث شروع کرکے ان کو مارا پیٹا اور زبردستی ان کے بال کھینچی سے کاٹ دئیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے عورت پر برا
سلوک اور اُسکے بال کاٹنے کے فعل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ او زرداد خان نوشہرہ کینٹ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے چند گھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کی۔بعد ازاں ملزم عادل ساکن خویشگی حال خوشحال کالونی نوشہرہ کینٹ کو گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچوں،عورتوں اور بوڑھوں سے برا سلوک بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان جیسے واقعات کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔