اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا یونیسف کے اشتراک سے بچوں کیلئے کامیاب جوان جونیئر متعارف کرانیکا فیصلہ ،10سے 19 سال کے بچوں کیلئے انتہائی منفرد پروگرام

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) حکومت نے عالمی ادارے یونیسف کے اشتراک سے بچوں کے لیے کامیاب جوان جونیئر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت 10سے 19 سال کے بچوں کیلئے منفرد پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈاگرمانے معاہدے پر دستخط کیے اور حکومت اور یونیسف نے پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس مرتب کرنے پر اتقاق کیا۔معاہدے کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے مستقل حل کے

لئے پالیسی تشکیل دی جائے گی اور ایکویلیٹی انڈیکس کے ذریعے کم عمری میں بچوں کی رہنمائی ممکن ہوسکے گی۔آیڈا گرما کا کہنا ہے کہ یونیسف متعلقہ لوگوں کو ٹریننگ اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا اور بچوں سے متعلقہ سوشل سیکٹر پالیسیز کا جائزہ لینے کے لئے بھی تعاون کرے گا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انڈکس کا مقصد 10 سے 19 سال کے بچوں کے مسائل اور مشکلات جانچنا ہے، پروگرام کے ذریعے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ملکر کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…