بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکمرانوں نے بھارت کے ساتھ سرینگر تمہارا، مظفر آباد ہمارا کا سودا کرلیا ،عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیر پر پسپائی اختیار کی گئی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بھارت کیساتھ سرینگر تمہارا، مظفر آباد ہمارا کا سودا کرلیا ہے،مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک چپہ ہمارا، ایک انچ زمین سے دستبردار نہیں ہونگے،عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیر پر پسپائی اختیار کی گئی،سابق حکمران بھی جرم میں برابر کے

شریک ہیں، مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں مگر حکمرانوں ،عالمی برادری کا ضمیر سویا ہوا ہے،دہلی کے فاشسٹ حکمران سن لیں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڑ لاہور پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریلی میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام زندگی کے آخری لمحے اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حق میں بے شمار قراردادیں پاس ہوئیں ہیں لہذا اسے یہ ذمہ داری ادا کرنی پڑے گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایٹمی طاقتوں روس، بھارت، چین اور پاکستان کے درمیان گھرا ہوا علاقہ ہے اور اس کے دوسری طرف افغانستان ہے جس نے دو ایٹمی طاقتوں کو شکست دی۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور بھارت کی مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی بند کرائے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی

حقوق کی تنظیمیں بھارت پر زور دیں کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کو ختم کرے اور وہاں استصواب رائے کرائے۔ انھوں نے اس امر پر نہایت برہمی کا اظہار کیا کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، وہاں ہزاروں کشمیریوں پر جیلوں میں شدید تشدد ہورہا ہے۔ تمام کشمیری قیادت گھروں اور جیلوں میں قید ہے مگر دنیا

کے حکمرانوں کا ضمیر بالکل مردہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے پاکستانی حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر پر زبانی جمع خرچ کی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا حکمران مودی حکومت کے پانچ اگست کے ظالمانہ اقدام کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جرت مندانہ موقف اختیار نہیں کرسکے۔ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں

نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اور حقیقت میں وہ اس جرم میں برابر کی شریک ہیں کیونکہ اپنے دور حکومت میں بھی انھوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ تاہم انھوں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشتیبان ہے۔ کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر

میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ کراچی میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں پرجوش عوام نے شرکت کی۔ شرکا سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور امیر کراچی حافظ نعیم

الرحمن نے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے منڈی بہاالدین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری قیادت اور عوام کو مودی حکومت کے ظلم وجبر کے سامنے ڈٹے رہنے اور اپنے لہو سے آزادی کی تاریخ رقم کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں

محمد اسلم اور ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ نائب امرا جماعت ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے سکھر میں جبکہ راشد نسیم نے میرپور خاص میں ریلیوں کی قیادت کی۔ نائب امیر اور سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے نواب شاہ میں جلوس میں شرکت اور خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق

ہاشمی نے کوئٹہ میں نکالی گئی بڑی ریلی کی قیادت کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم، سینیٹر مشتاق احمد خان، سید بختیار مانی نے پشاور میں نکالے گئے بڑے جلوس سے خطاب کیا۔ گجرات میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے رحیم یار خان میں نکالی گئی ریلیوں کی قیادت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے سرگودھا میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…