گیس کے زائد بلوں پر عوام کی شکایات سن لی گئیں، اوگرا نے اہم ادارے کو ٹاسک سونپ دیا

2  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کو صنعتی اور تجارتی گیس میٹروں کے معائنے کا اختیار دیا ہے جو صارفین کی درخواست پر عمل میں لایا جائے گا۔ مستقبل میں ہونے والے تمام معائنے کو ایچ ڈی آئی پی اور سوئی کمپنیاں مشترکہ طور پر سر انجام دیں

گی۔ اوگرا نے یہ فیصلہ قدرتی گیس پیمائشی (تکنیکی معیارات) ریگولیشنز، 2019 کے تحت کیاہے۔ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صنعتی اور تجارتی صارفین کی درخواست پر کئے گئے میٹروں کی جانچ پڑتال، متبادل یا میٹر کی جانچ شروع کرنے سے پہلے ایچ ڈی آئی پی کے ساتھ رابطہ رکھیں۔ واضح رہے کہ گیس صارفین کی زائد بلنگ کی شکایات کے بعد اوگرا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیال 1، ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں،او جی ڈی سی ایل اس دریافت میں بطور آپریٹر 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ 5 فیصد کی حصہ دار ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق سیال کنواں نمبر ایک کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا،کنویں کی کھدائی2442 میٹر تک کی گئی۔ لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 1.146 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 680 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو460 پاونڈز فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے۔

سیال کنواں نمبر ون کی  دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ تیل و گیس کی نئی پیداوار سے کمپنی کے ذخائر کے ساتھ ساتھ ملکی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گااور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…