ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سائٹ بی پولیس نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے

ایک ملزم کو گرفتار کر کے 137 مہنگے فون برآمد کرلیے۔ترجمان کے مطابق سائٹ بی پولیس نے نان کسٹم پیڈ موبائل فون کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کرولا کار میں سوار ایک ملزم نعمت اللہ ولد حاجی لالا کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کر کے کار مختلف خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کیے جانے والے 137 موبائل فونز برآمد کرلیے جس میں 27 آئی فونز اور 110 اینڈرائیڈ موبائل فون شامل ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق موبائل فون براستہ بلوچستان مسافر بس کے ذریعے اسمگل کر کے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پہنچائے گئے تھے جہاں سے موبائل فونز کرولا کار کے ذریعے موبائل مارکیٹ منقتل کیے جا رہے تھے کہ پولیس نے کامیابی چھاپہ مار کارروائی کے لیے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس نے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز اور گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…