جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

بیجنگ (این این آئیی)چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اپنے چہرے کی دلچسپ حرکات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔

تقریب میں ایپل کے سربراہ ٹم کک سمیت کئی عالمی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ایلون مسک نے عشائیے کے دوران چہرے سے مختلف تاثرات دیے جن کی ویڈیو بعد میں انہوں نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔وائرل ویڈیو کے مطابق عشائیے کے بعد جہاں سب معروف شخصیات آپس میں رسمی اور غیر رسمی گفتگو میں مصروف نظر آئیں، وہیں ایلون اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور خود جا کر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔وائرل ویڈیوز میں ایلون مسک کی جانب معروف شخصیات کو خود بڑھتے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایلون مسک سیلفیز کے بعد اپنے موبائل میں خود کو مصروف کرتے دکھائی دئیے۔واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین جانے والے وفد کا حصہ تھے، وفد میں این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک بھی شامل تھے۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے میں زراعت، ہوا بازی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بیجنگ گئے تھے۔

اس دوران امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی اور مشرقِ وسطی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔شی جن پنگ نے امریکی کمپنیوں کو چین میں مزید مواقع دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے دروازے امریکی کاروبار کے لیے مزید کھلیں گے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…