ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

منشیات سپلائر نرگس ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی اہلیہ نکلی

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں قائد آباد سے گرفتار ہونے والی نرگس عرف ملکہ کے حوالے سے پولیس نے اہم انکشافات کیے ہیں

ملزمہ دراصل ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی اہلیہ نکلی اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کا نیٹ ورک چلا رہی تھی جو جیل تک پھیلا ہوا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ نرگس کا بیٹا طاہر جیل پولیس سے رابطے میں تھا جبکہ جیل پولیس کے ذریعے منشیات جیل تک سپلائی کی جاتی رہی ملزمہ منشیات پوش علاقوں میں بھی سپلائی کرتی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ نرگس کا شوہر وکیل خان ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے جو پہلے گرفتار ہوچکا ہے ملزمہ کے شوہر کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شاہراہ بھٹو سے منشیات سمیت گرفتار کیا تھا شوہر کی گرفتاری کے بعد ماں نے منشیات کا نیٹ ورک بیٹے کے ذریعے چلایا۔

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کو منشیات کوئٹہ سے فضل ولی نامی شخص لاکر دیتا تھا کوئٹہ سے آنیوالی منشیات ملزمان اپنے گھر میں چھپا کر رکھتے تھے منشیات فروش خاندان نے ضلع ملیر میں 3 گھر لے رکھے تھے۔ذرائع کے مطابق نرگس کے شوہر، ریٹائرڈ اہلکار وکیل خان پہلے بھی منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکے ہیں اور اب نیٹ ورک کے مزید کرداروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…