بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ایم پی اے وفاقی وزراء کے سامنے پھٹ پڑے،اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آ باد(این این آئی)جیکب آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے وفاقی وزراء کے سامنے پھٹ پڑے،اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،ڈھائی سالوں سے سندھ اسمبلی میںخاموشی اختیارکرنے والے رکن صوبائی اسمبلی کا جلسے میں اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پارٹی اراکین میں شدید غم وغصے کی لہر ،ایم این اے کے فنڈس ایم پی

اے کی مرضی سے کیوں استعما ل ہوں ایم پی اے کے فنڈس سے شہر میں ایک بھی کام نہیں ہوا ،شہریوں اور ورکرس کا اظہار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اسلم ابڑو نے گزرشتہ روز اپنے نجی اسکول میں منعقد تقریب میں وفاقی وزیر اسد عمر ،وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور پارٹی کی صوبائی قیادت کے سامنے اپنی ہی وفاقی حکومت اور جیکب آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمدمیاں سومرو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تحریک انصاف کے اسٹیج پر پیپلز پارٹی کی تعریفیں کیں،رکن صوبائی اسمبلی اسلم ابڑو کی جانب سے پارٹی کے پروگرام میں پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے اور پیپلزپارٹی کی تعریفیں کرنے پر پارٹی کے اندر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ،پارٹی کے سینئر اراکیننے رکن سندھ اسمبلی کے رویے پر سخت غم و غصے کی لہر چھائی ہوئی ہے پارٹی کے اندر سنیئر اراکین کے مطابق اسلم ابڑو سندھ اسمبلی میں تو خاموش ہیں لیکن پارٹی کے جلسے میں پارٹی کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنا کر مخالفین کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ پارٹی ورکر س اور شہریوں نے ایم پی اے کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے ہیں انکا کہنا ہے کہ ایم این اے کے فنڈس سے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ایم پی اے کو ملنے والے فنڈس سے شہر میں ایک بھی کام نہیں ہوا ،ایم پی اے اپنی کوتاہی اور غفلت کا ملبہ دوسرے پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا،ایم این اے کے فنڈس ایم پی اے کیوں استعما ل کرے یہ تو بات ہی عجیب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…