منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منفی سیاست کے بجائے عوام کے مفاد کا سوچیں، پرویز الٰہی کا سیاستدانوں کو مشورہ

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویزالٰہی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے ملاقات کی ۔ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ اور کمیٹی کے امورپر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بریفنگ بھی دی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم ساجد احمد خان بھٹی سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز

الٰہی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ا دارے ملک و قوم کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہمیں اپنے قومی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ قومی اداروں کی خدمات کو سراہنا چاہئے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منفی سیاست کی بجائے سب کو ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہئے ۔سیاسی رہنماں کوعوامی مسائل پر فوکس کرنا ہوگا۔ عوامی ریلیف کو یقینی بناکر ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی اداروں کی مضبوطی سے عوامی ایشوز احسن اندازسے اجاگر ہوتے ہیں۔ ارکان اسمبلی ایوان میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری ساجد خان بھٹی کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ ہم حافظ سلمان بٹ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…