رسم ہے لڑکی کا گھونگھٹ دولہا کے گھر جانے تک نہیں اٹھاتے ، دوسری شادی کے شوقین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، والدہ دلہن کو دیکھتے ہی بے ہوش

31  جنوری‬‮  2021

رحیم یارخان (این این آئی ) پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے والا دوسری شادی کے شوقین کو پہلی بیوی کی قدر یاد آگئی رحیم یار خان میں دوسری شادی کرنے والے 23 سالہ دولہا سے ہاتھ ہوگیا ، لڑکی کے والدین نے 19 سالہ لڑکی دکھا کر پنتالیس سالہ عورت بیاہ دی ، دولہے کی والدہ بہو کو دیکھتے ہی بے ہوش ہوگئی اور اسپتال جاپہنچی

دوسری شادی کرنے والا دولہاسعید اقبال کے مطابق ہم والدہ کو ہسپتال لے کر گئے ہوئے تھے کہ ہماری غیر موجودگی میں نوبیاہتا دلہن پانچ تولہ زیور اور دیگر سامان لیکر فرار ہوچکی ہے ، شادی کے وقت دلہن والوں نے کہا کہ لڑکی کا گھونگھٹ دولہا کے گھر جانے تک نہیں اٹھاتے یہ ان کی رسم ہے ۔دوسری جانب فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ متحرک ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر وگاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ کینال روڈ سوک سنٹر کے قریب کار سوار ڈاکوئوں نے حسن مقبول کو یرغمال بنا کر شاہ کوٹ لے گئے جہاں پر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے اڑھائی لاکھ سے زائد کی رقم نکلوائی اور پھر گٹ والا کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، جڑانوالہ سٹیڈیم روڈ سے شہزاد سے 83ہزار روپے نقدی وفون، محلہ حیدر آباد گلی نمبر 3 کے قریب اقبال سے نقدی وفون، محلہ نصیر آباد کے سلیم، طیبہ فیکٹری ماشا اللہ ہوٹل کے قریب شہزاد سے 3لاکھ روپے، پنجاب ہسپتال روڈ سے وسیم سے موٹرسائیکل نقدی، اڈا کوٹاں کے قریب افضل سے نقدی، فون،سمندری روڈ رفحان ملز کے قریب ندیم سے 57

ہزار روپے نقدی، ہاکی سٹیڈیم کے قریب مطلوب، اقبال ٹائون میں مبارک علی، رحمان آباد میں سرفراز، مدینہ ٹائون کے امجد، لنڈیانوالہ میں جاوید، چھوٹا گیالہ سے ابرار سے نقدی، موبائل فون چھین لیے گئے، چباں روڈ سے آصف، محلہ اسلام آباد میں حافظ مرتضی کا رکشہ، چھوٹی اناسی سے حمزہ کی موٹرسائیکل، ملت چوک کے قریب آفرین

کی موٹرسائیکل، بھاگے والہ سے ندیم، 247 رب سے مزمل، الفتح سپورٹس کمپلیکس سے ظفر، اسلامیہ کالج کے قریب سے آصف، سوساں روڈ سے وقاص، اقصی ٹائون سے عمران، میڈیا کام پلازہ سے محسن، ستیانہ روڈ سے حبیب، چناب گارڈن گیٹ کے راشد سے نقدی، فون، سلطان ٹائون سے رمضان، کمال آباد قبرستان کے قریب سے

زاہد، سول ہسپتال سمندری سے احسان، انصر کالونی میں احمد رضا، رضا گارڈن سے فہد، پیپلز کالونی سے منیر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے، ولی پورہ بازار میں وقاص، محلہ سعید آباد میں سلیم کے گھروں، دھوبی گھاٹ تانیہ ہاسٹل سے لیپ ٹاپ، مظفر کالونی گلی نمبر17 میں گلزار، سرفراز کالونی گلی نمبر4 کے رہائشی اکبر، سرفراز،

رشید پارک میں جاوید کے گھروں، احمد پارک میں عثمان کی فیکٹری، غفاری ٹائون میں عبدالغفار کی دکان، 202رب میں شہباز کے گھر، خالد ٹائون مرضی پورہ کے شہباز، سلطان مارکیٹ کے امجد کی دکان کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کا مال لیکر فرار ہو گئے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے

خوف کی علامت بننے والے مزید 5بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے پکڑے جانیوالے بدنام زمانہ بدمعاش رسہ گیروں میں ریاض عرف ریاضو ولد اعجاز سکنہ 214 رب جس کے خلاف 15 مقدمات، خالد منظور ولد منظور احمد سکنہ

106 رب کے خلاف 14 مقدمات، فدا حسین عرف فہدی ولد غلام حسین سکنہ 499 گ ب کیخلاف 13، مبشر حسین ولد محمد رمضان سکنہ ریلبازار کے خلاف 6 اور ابراہیم عرف جباری ولد خوشی محمد سکنہ 35 گ ب کے خلاف 9

مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے سی پی اوز، ڈی پی اوز کو حکم دیا تھا کہ اپنے اپنے اضلاع میں خوف کی علامت اور شہریوں سے بھتہ وصول کرنے، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے۔ جس پر فیصل آباد پولیس نے ٹاپ20 بدنام زمانہ بدمعاش کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ روز مزید 5 کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…