جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

اسمبلی میں بیٹھے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں میں کروڑوں تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں انصاف ندارد ، ظلم و جبر کا نظام مسلط ، کرپشن دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے جبکہ حکومت غیر سنجیدہ اور ناکامی سے دوچار ہے ۔ وزیراعظم کب تک وعدوں اور دعوئوں سے قوم کو دھوکہ دیں گے ۔ اسمبلی میں بیٹھے جاگیرداروں اور سرمایہ

داروں میں کروڑوں تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا۔مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا ۔ پی ٹی آئی کے دور میں قبضہ مافیا مضبوط ہوا ، ادارے کمزور اور معیشت مزید زوال کا شکار ہوئی ۔جماعت اسلامی قوم کو استعمار کے آلہ کاروں سے نجات دلا کر دم لے گی ۔ ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ اشرافیہ سے نجات دلا کر پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے ۔ سرگودھا میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔عوام ظالموں کے خلاف نکلنے کے لیے کمر کس لیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال زیر غور آئی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے مشاورت کی گئی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے کوئی حقیقی قدم نہیں اٹھایا ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس ریفارمز متعارف کروانے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ۔ عوام کی تھانے کچہر یوں میں روزانہ کی بنیاد پر تذلیل ہوتی ہے جب کہ دوسری جانب طاقتور طبقہ اپنی من مرضی کرتا پھر رہاہے ۔ملک میں طاقتور کے لیے کوئی قانون نہیں ۔ وزیراعظم نے احتساب کے نظام کو موثر بنانے اور اقتدار میں آ کر ملک میں

نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا ، لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں بلکہ تنزلی کا عمل جاری ہے ۔ لینڈ مافیا کا راج ہے اور چینی اور آٹا راتوں رات غائب کرکے عوام سے اربوں روپے بٹور لیے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام پر ایک دفعہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔ جماعت اسلامی

غریب عوام پر یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کے ریسورسز پر قابض اشرافیہ سے جان چھڑانے کا وقت قریب آگیاہے ۔ جماعت اسلامی ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلامی نظام کا قیام ہمارا نصب العین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، سودی معیشت کے خلاف جاری تحریک کے فیز ٹو میں اتوار کو سرگودہا میں عوامی جلسہ کریں گے ۔ عوام مزید ظلم و جبر کے سایوں تلے رہنے کے لیے تیار نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…