پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روشن، بڑی یقین دہانی کرا دی گئی

30  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) کو دہشتگردی، انتہاپسندی اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے قابل ذکر اقدامات میں پیشرفت پر اپنی تازہ رپورٹ پیش بھجوا دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل کرنے اور باقی ماندہ 6 نکات پر جاری

پیشرفت کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق اس سال اچھی خبر آنے کی قوی امید ہے۔ذرائع نے ایف اے ٹی ایف کیساتھ تازہ ترین رابطوں کے بارے میں بتایا کہ پاکستان کا نام اسی سال گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف سے اچھی خبر آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تقریباً دو تین ہفتے پہلے ایک روزہ فیس ٹو فیس مذاکرات بھی ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کیے جانے کے دستاویزی ثبوت حکام کے حوالے کر دئیے ہیں، باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہو چکا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر جامع اور بھرپور عمل درآمد کر رہا ہے، پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قانون سازی کی، دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے جس کا ایف اے ٹی ایف نے اعتراف بھی کیا ہے-حکام کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کر لیا ہے اور 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں رہی-حکام کے مطابق جنوری 2019 میں پاکستان نے صرف ایک شرط پر مکمل، ایک پر جزوی عمل درآمد اور 25 شرائط

نامکمل تھیں جبکہ جون 2019 میں پاکستان نے دو شرائط پر مکمل، 12 پر جزوی عمل درآمد اور 12 شرائط نا مکمل تھیں۔اسی طرح اکتوبر 2019 میں پاکستان نے 5 شرائط پر مکمل، 17 پر جزوی عمل درآمد اور 5 شرائط نامکمل تھیں جبکہ فروری 2020 میں پاکستان نے 14 شرائط پر مکمل، 11 پر جزوی عمل درآمد اور 2 شرائط نامکمل تھیں – اکتوبر 2020 میں پاکستان نے 21 شرائط پر مکمل اور 6 شرائط پر جزوی عمل درآمد کیا اور کوئی بھی شرط نامکمل نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…