پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

تنخواہوں میں کٹوتی کیوں کی؟ اسلام آباد میٹرو بس سروس کے ڈرائیورز نے ہڑتال کردی

datetime 23  جنوری‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی) اسلام آباد میٹرو بس سروس کے 120 ڈرائیورز نے ہڑتال کردی،ہڑتال کے باعث متعدد اسٹیشنوں پر گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو ڈرائیورز مطالبات کے حل تک میٹرو نہ چلانے پر بضد ،آئے دن کی

ہڑتال سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق تمام 120 ڈرائیور کے نجی کمپنی کی انتظامیہ سے تحفظات ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت میٹرو بسیں چل رہیں ہیں اور کسی قسم کا کوئی تعطل نہیں،بسیں چلانے والے تمام ڈرائیورز تربیت یافتہ ہیں اور ٹریننگ کے بعد ہی شامل کئے گئے۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق نجی کمپنی کے منیجر افتخار کو ہٹانے کیلئے ہڑتال کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈرائیورز کا مطالبہ ہے غلطی کرنے پر انہیں کسی قسم کی پینلٹی نہ لگائی جائے،تمام 120 ڈرائیوروں کی ایک لابی ہے نئے ڈرائیور اسکا حصہ نہیں۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق نجی کمپنی کے ڈرائیوروں سے مذاکرات جاری ہیں مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…