بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان سے سبزی دال کی بجائے چرس، ہیروئین اور کوکین کے ریٹس پوچھیں، اویس نورانی نے وزیراعظم پر حیرت انگیزالزام عائد کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمااویس نورانی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلیکٹڈ کہتا تھا کہ مجھے 5 لوگ کہہ دے کہ گو عمران گو تو میں گھر چلا جاؤنگا ،آج عوام کی بڑی تعداد آگئی مگر اس کے باوجود یہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے،آج الیکشن کمیشن

سے عوام حساب مانگنے آئینگے اور انصاف لے کر جائیں گے ،پاکستان کے دشمنوں کی پالیسیوں کو پروان چڑھانے کے لیے عمران خان کو لایا گیا ،عمران خان سے سبزی دال کی بجائے چرس، ہیروئین اور کوکین کے ریٹس پوچھیں،الیکشن کمیشن اف پاکستان بائیس کروڑ عوام کو نمائندہ ہے ،بائیس کروڑ عوام کے ووٹوں کے چور ہیں الیکشن حساب دے ،عمران خان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ،عمران خان کو روزہ مرہ اشیا کے ریٹ کا پتہ نہیں لیکن نشہ اور چیزوں کے ریٹ پتہ ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ جس آئین کی بنیاد پر یہ ملک کھڑا ہے یہ عوام اسی آئین کی بالادستی چاہتی ہے ،افسوس اس ملک کے حکمرانوں ، اسٹیبلشمنٹ نے اپنے جوتوں اور بوٹوں تلے اسی آئین کو روندا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کیس میں کسی چھوٹے صوبے کی جماعت ہوتی تو کب کا اس کی قیادت کو لٹکا دیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے الزام پر ہی عوامی نیشنل پارٹی پر پابندی لگا کر ان قائدین کو صوبوں تک محدود کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کہاں ہورہا ہے ؟ اگر کسی کے انصاف دیکھنا ہے تو بلوچستان کی حالت دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس ترازو میں انصاف فراہم کیا جانا تھا اس میں ہمارے بچوں کی لاشوں کے لوتھڑے، بزرگوں کی

پگڑیاں اور خواتین کی عصمتیں تولی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مساوی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے اس وقت تک یہ گاڑی آگے نہیں چلے گی ۔ اختر مینگل نے جعلی آپریشنز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ7سال پہلے ہوجاتا تو آج یہاں ہم

احتجاج نہ کررہے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک منتخب وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے ذریعے چھ ماہ میں نااہل قرار دیا جاسکتا ہے تو پھر 7سال بعد کیوں یہ کیس التوا کا شکار ہے۔ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر نے کہا کہ الیکشن قوانین کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی،مگر نام نہاد حکمران جماعت نے اسرائیل اور بھارت

جیسے دشمنوں سے فنڈنگ لی ہے۔نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد شاہی نے کہا کہ نیشنل عوامی پارٹی پر بیرونی فنڈنگ کے باعث پابندی لگائی گئی مگر آج 7سال سے کیوں تحریک انصاف کا فیصلہ نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود اعتراف کرچکی ہے کہ فارن فنڈنگ ہوئی مگر پھر تاخیر کیوں کی جارہی ہے ؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…