منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی حکمران نئی دلی کے خلاف مدافعانہ حکمت عملی تبدیل کرکے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں،بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مافیاز نے خوب مال کمایا اب بھی ان کا راج ہے۔ پی ٹی آئی سے بہتری کی توقع خام خیالی ، عوام اب وزیراعظم کے وعدوں اور دعوؤں پر ایک لمحے کے لیے بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ کیا مختلف سیاسی پارٹیوں اور ڈکٹیٹر کی ٹیم سے مستعار لئے گئے

وزراء سے بہتری کی امید کی جاسکتی ہے؟ حکومت اسی دن ناکام ہو گئی تھی جس روز گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے اس میں وزیر اور مشیر بن گئے۔وزیر اعظم نے حکومت کا آغاز ہی اپنے نظریہ کی نفی اور یوٹرن سے کیا۔سونامی اب ناکامی ، بدنامی کے بعد بے رحمی کا نشان بن چکا ہے۔ بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے انڈیا کا شرمناک چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا۔ عالمی برادری پلوامہ ڈرامہ کا نوٹس لے۔ پاکستانی حکمران نئی دلی کے خلاف مدافعانہ حکمت عملی تبدیل کرکے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںملتان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سابقہ امیدواران سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر رانا ساجد اسماعیل ، رائے سلیم کھرل ، آصف علی راجپوت نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان ، جس کاسراج الحق نے خیر مقدم کرتے کہاکہ جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری ، نظریاتی اور پروگریسو جماعت ہے جس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ۔ ملک کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین آپشن ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے۔سال کے آغاز پر ہی پٹرولیم مصنوعات اور بنیادی عوامی ضرورت کی اشیاء میں اضافہ کر دیا اور یہ سب کچھ آئی ایم ایف کے فرمودات کی تابعداری کا نتیجہ ہے

جس سے حکومت قرض کی اگلی قسط کے حصول کے لیے ترلے لے رہی ہے۔ ایک طرف جناب وزیراعظم خوشحالیوں اور کامیابیوں کی نویدیں سنا رہے ہیں دوسری طرف غیر ملکی اداروں ، ممالک اور کمپنیوں تک سے قرض پر قرض لیا جارہا ہے۔ ادارے تباہ ہوگئے اور عوام سڑکوں پر ہیں۔ پی آئی اے ملک کا فخر تھی ماضی کی

حکومتوں نے اس کی اینٹ اینٹ اکھاڑی موجودہ حکومت نے پوری عمارت کو ہی زمین بوس کردیا۔ اب ہمارے طیاروں کو بھی باہر روک لیا جاتا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تبدیلی کی توقع عبث ہے۔ عوام اب وزیراعظم کے دعوؤں پر پریشان ہو جاتے ہیں کہ خدانخواستہ کوئی نئی آفت آسکتی ہے۔ پچھلے برس وزیراعظم اور

ان کی ٹیم نے دعوے کیے تھے کہ خوشحالی آئے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں شاید سب سے زیادہ بحران اور سکینڈلز پچھلے برس ہی آئے۔اس سال کے آغاز پر وزیراعظم نے پھر اسی خوشحالی کا دعویٰ کیا ہے عوام فکر مند ہیں کہ اب خدانخواستہ مزید کس امتحان سے گزرنا پڑے گا۔ قوم جان چکی ہے کہ یہ حکومت جو مختلف پارٹیوں اور ماضی

کے ڈکٹیٹر سے مستعار لیا گیا سیٹ اپ ہے سے بہتری کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کو ایڈہاک بنیادوں پر کب تک چلایا جا سکتا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ پوری طرح آشکار ہو گئے۔ موجودہ سیٹ اپ بھی ماضی کا تسلسل ہے۔ اب حکمرانوں کو مزید

ڈھیل نہیں دیں گے۔قرآن و سنت کی روشنی میں بننے والی حکومت ہی عام آدمی کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت کی پلوامہ دھماکے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کاپاکستان پر الزام لگانے کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا ۔ حکومت پاکستان کو

چاہیے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف گھنائونے الزامات لگانے والی مودی سرکار کے خلاف اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دنیا بھر کے سفارت کاروں کو آگاہ کرے اور وزارت خارجہ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کرے، یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا موقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہر معاملے میں ہرزہ سرائی چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ بھارت جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم و محصور کشمیریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہاہے ، وہیں خود بھارت کے اندر مسلمان ، سکھ ، نچلی ذات کے ہندئوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ عالمی برادری کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹس دی رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…