لاہور (آن لائن) کورونا وباء کی دوسری لہر کی وجہ سے بند کئے گئے تعلیمی ادارے پیر سے کھلیں گے، پہلے مرحلے میں 9 ویں سے 12ویں تک کلاسز کا آغاز ہوگا اور طلبہ گروپس کی صورت میں سکول آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے اعلان کے مطابق تعلیمی ادارے بروز پیر سے کھلیں گے جس کیلئے تمام اقدامات مکمل کر
لئے گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے جس کے تحت ایک جماعت کے طلبہ ایک ہی روز حاضر ہونے کی بجائے مختلف گروپس کی صورت میں مختلف دنوں میں سکول آئیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ یکم فروری کو سکول آئیں گے جبکہ یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے50 فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم کردی اور پیر سے تمام اساتذہ کو سکول حاضرہونے کا پابند کیا گیا ہے، نہم سے بارہویں جماعت کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی سکول حاضر ہوں گے۔ اس سے قبل 50 فیصد اساتذہ پیر اور 50 فیصد جمعرات کو سکول آتے تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اساتذہ کو سکولوں میں پوری ڈیوٹی دینا ہوگی، سکولوں میں (ب)فارم، ویکنسی پوزیشن اور آئی بی اے این نمبر کا کافی کام زیرالتوا ء ہے۔ دوسری جانب صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ نے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم ہی کی بنیا د پرترقی کی ہے کہ جب کہ تعلیمی ادارے تہذ یب کی نر سیا ں ہیں، جہا ں پر دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ رو حا نی تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے بنا نا وقت کی اشد ضرورت ہے۔تعلیم یا فتہ
انسا ن کی زندگی عا م انسا ن کی زند گی سے بہت بہتر ہے،اللہ تعا لی نے نز ول قران کر یم کی ابتدا لفظ اقرا سے کر کے حصو ل تعلیم کے عمل کی بنیا د رکھ دی ہے اسی لیے وزیر اعظم پا کستان اور وزیر اعلی پنجا ب تعلیم کو عا م کر نے کے لیے دن را ت کو شا ں ہے،پسماندہ علاقو ں میں یو نیورسٹیو ں کا قیا م بھی حکومت کی او لین تر جیح
ہے، ملک بھر میں عام یو نیو رسٹیو ں کے ساتھ ساتھ صو فی یو نیو رسٹیز کا قیا م بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ صوبا ئی وزیر اوقاف نے کہا کہ دور جد ید کے چیلنجز کا مقا بلہ کر نے کے لیے تعلیم کا حصو ل نا گزیر ہے،علم ما ں کی گود سے لیکر قبر کی لحد تک حا صل کر و،تعلیم ایسا زیو ر ہے جسے کو ئی نہیں چرا سکتا، تعلیم کے بغیر کو ئی انسا ن مکمل نہیں لہذا معیا ری تعلیم کے فروغ کے لیے اسا تذ ہ کے ساتھ ساتھ والدین پربھا ری ذمہ داری
عا ئد ہو تی ہے کہ وہ تعلیم کے حوا لے سے حکو متی سطح پر کی جا نے وا لی کو ششو ں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے اپنے بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر خصو صی تو جہ دیں، مفت او ر معیا ر ی تعلیم کا فروغ حکومت کی او لین تر جیح ہے جس کے لیے پنجا ب حکو مت عملی اقدا مات کر رہی ہے۔صو با ئی وزیر اوقاف نے کہا کہ حکومت پنجا ب کا لج کے مسا ئل سے بخو بی آگا ہ ہے اورمختلف تعلیمی اداروں کے مسا ئل کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر دیا جا ئے گا۔