گیم کھیلنے سے کیوں منع کیا، 15 سالہ لڑکے نے بڑے بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے مار دیا، ماں شدید زخمی

17  جنوری‬‮  2021

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ مندرہ کے علاقے کوری دولال میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی بڑے بھائی اور بہن کو مار دیا اورماں کو زخمی کر دیا۔ راولپنڈی مندرہ کے علاقے کوری دولال میں بدبخت بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے مار دیا جب کہ ماں کو شدید زخمی کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگزیب کے اہل خانہ رات کو معمول کے مطابق سوئے لیکن صبح کمروں میں 24 سالہ حسن زیب اور 18 سالہ عاصمہ اورنگزیب مردہ حالت میں ملے، ان کی والدہ نصیراں شدید زخمی حالت میں بے ہوش ملی، پولیس نے دونوں مُردوں کو تحویل میں لے کر فرانزک ٹیم کے ذریعے شہادتیں اکٹھی کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔ایس ایچ او مندرہ یاسر محمود عباسی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولین کو ان کے 15 سالہ حقیقی بھائی احسن نے فائرنگ کرکے مار دیا اور فائرنگ میں اس کی والدہ بھی زخمی ہوگئی، موقع سے فرار ہوگیا، ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے اور بظاہر قتل گھریلو رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تفتیش میں مزید صورتحال واضع ہوجائے گی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار نے شروع کر دیے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پندرہ سالہ ملزم احسن زیب کے بارے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گیمز کھیلنے کا بہت زیادہ شوقین تھا جس پر اس کے بہن بھائی اور گھر والے مخالفت کرتے تھے اور اس اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے لئے کہتے تھے لیکن ابھی کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں کر رہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…