منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

اسمبلی سیشن کے دوران فضل الرحمن کی چڑھائی پرجنرل پاشا نے مولانا کی فارن فنڈنگ سے متعلق ایسا کیا انکشاف کیا کہ تمام ارکان اسمبلی کو چپ لگ گئی؟سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف ‎

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میںسینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ ہونا کچھ نہیں، جب ساڑھے چھ سال میں فیصلہ نہ ہوسکا، اس سے کیا نکلے گا؟ اگر کوئی فیصلہ ہوجاتا ہے تو ساری پارٹیاں فارغ ہوجائیں گی،جب میں رکن قومی اسمبلی تھا تو ان کیمرہ سیشن ہوا ،مولانا فضل الرحمن نے چڑھائی کردی ، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ میں لیبیا کے فنڈز کا ذکر نہیں کرنا چاہتا،

کوئی وجہ نہیں صرف حد ادب ہے ،اس کے بعد مولانا کی زبان سے ایک لفظ نہ نکلا،ملک کو ٹھیک انداز میں چلانے پرڈائیلاگ ہونا چاہیے ،افغان جہاد نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا۔ پروگرام میں موجود سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا ماضی کی اپوزیشن ایشوز پر باہر آتی تھی ،اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ،مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اس پر اپوزیشن کہاں ہے ؟ ان کا سارا زور فارن فنڈنگ پر ہے ،زیادہ سے زیادہ کیا سزا مل جائے گی،اگر سیاسی جماعتوں کو چندہ ملنے کا ہی نہیں پتا تو وہ کیا کررہی ہیں،دنیا میں ڈیموکریسی ڈلیور کرتی ہے یہاں پارلیمنٹ بند پڑی ہے ، ماہر سیاسیات ڈاکٹر سید حسن عسکری نے کہا ہمارے ہاں جو کچھ ہورہا ہے یہ پارٹیوں کے بڑوں کی انا کی جنگ ہے ،ادارے بدنام نہیں ہورہے ،یہ خود بدنام ہورہے ہیں،80کی دہائی میں باہر سے پیسہ آتا رہا ہے ،سب سے زیادہ پیسہ مذہبی جماعتوں کو ملا ۔اب سمندر پارپاکستانی اپنی جماعتوں کو پیسے بھیجتے ہیں، اسے قانونی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ سینئر تجزیہ کار چیف خاور گھمن نے کہا جب تک کورٹ میں نام نہیں پیش کیے جاتے اور ثبوت نہیں دئیے جاتے تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا ،سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہیں ، وزیر اعظم نے بھی ایسی ہی بات کی ہوگی ۔اگر کوئی جماعت باہر سے پیسے لے کر ملکی سلامتی کیخلاف کام کرتی ہے ، تو اس پارٹی کو ختم کرسکتے ہیں، میرے خیال میں جن جماعتوں پر فارن فنڈنگ کا الزام ہے یہ ایسی سرگرمیوں میں شامل نہیں۔جہاں تک فارن فنڈنگ کی بات ہے تو باہر سے ورکرز اپنی پارٹیوں کو پیسے بھیجتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…