بے شک ہم خود مر جائیں، ہم نے تھانہ جلا دینا ہے، منہ زور وکلاء کی دیدہ دلیری، تھانے میں کھڑے ہو کر دھمکیاں

16  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے ایک تھانے میں وکلاء کی بدمعاشی، اس موقع پر ایک وکیل رہنما نے کہا کہ ایس ایچ او صاحب صبح تک ایسی تیسی ہو جانی ہے، ہم نے سارا تھانہ جلا دینا ہے، وکیل رہنما نے کہا کہ یہ بات میں آپ کو بتا دوں کہ بے شک ہم لوگ خود مر جائیں لیکن ہم نے سارا تھانہ جلا دینا ہے، یہ ہماری طرف سے آخری وارننگ ہے،

اس بات پر پولیس آفیسر مسکرایا تو وکیل نے کہاکہ اس بات پر مسکراؤ نہیں، یہ بہت بڑی بات ہو گئی ہے۔ وکلاء کی نظر میں پولیس کی یہ عزت ہے جو وہ تھانہ جلانے کی بات کر رہے ہیں، قانون کی تشریح کرنے والے قانون کی حفاظت کرنے والوں کو دھمکیاں دینے لگے۔ دوسری جانب پولیس کے چھاپوں اور مبینہ نارروا سلوک کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجروں کے خلاف تھانہ اکبری منڈی میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔مختلف مارکیٹوں کے تاجروں نے پولیس کے چھاپوں اور مبینہ ناروا سلوک کے خلاف ہفتہ کے روز سر کلر روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس سے اطراف کی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔ تھانہ اکبری منڈی پولیس نے احتجاج کرنے والے تاجروں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔ مقدمے میں جاوید بٹ، عمر بٹ، چوہدری فیاض سمیت دیگر تاجروں کو نامزد کیا گیا ہے۔لاہور راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کے افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ،4 کلو چرس اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی۔ گرفتار ملزمان میں علی اکبر عرف اورنعمان عرف نومی شامل ہیں۔ ملزمان بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…