اوگرا کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ 5امیدواروں کے نام سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ارسال

11  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین اوگرا کی تقرری کے لیے 5امیدواروں کے نام سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں ۔روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبرکے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی سربراہی میں کام کرنے والی سپیشل سلیکشن کمیٹی

نے 24 امیدواروں میں سے5 امیدواروں کے نام فائنل کرکے سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ارسال کیے ہیں، ماضی میں اوگرا کے سربراہ اور ممبر گیس ایس این جی پی ایل سے لیے گئے تھے جس فیصلے کو اپوزیشن کی طرف سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایم جی گروپ سے چیئرمین لینے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ فیصلہ سازی میں مفادات کے ٹکرائو سے بچا جاسکے۔پٹرولیم ڈویژن میں دو ٹوک موقف اختیار کرنے اور جے جے وی ایل کا کنٹریکٹ ختم کرنے والے ایک سابق ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم کی تقرری کے لیے طاقتور بیورو کریسی کی جانب سے بھرپور کوشش کی جارہی ہے،ماضی میں اوگرا سربراہوں کی تقرری وزیر اعظم نے کی تھی جیسے ڈی ایم جی گروپ کے ریٹائرڈ گریڈ بائیس کے افسر سعید احمد خان کی تقرری اس وقت کے و زیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ایس این جی پی ایل کی سی ایف او عظمی عادل کو چئرپرسن اوگر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تعینات کیا تھا۔

امکان ہے کہ چار سال کے وقفے کے بعد ایک اور ڈی ایم جی افسر کو اوگرا کی باگ ڈور دے دی جائیگی۔جبکہ باقی کے تین نام سمری میں ضرورت کے تحت شامل کیے گئے ہیں ایک امیدوار عدم دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فائنل ہونے والوں میں ڈاکٹر تنویر قریشی ، محمد حنیف قمر ،یوسف خان، عامر جدون اور شاہد کریم شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…