اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان رشوت نہیں لیتے لیکن تحفہ لے لیتے ہیں چاہے دو کروڑ ہو، اس بات کا انکشاف معروف و سینئر صحافی ہارون رشید نے کیا، انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ پی ڈی ایم کے لیڈر مولانا فضل الرحمان ہوں، زرداری ہوں یا پھر نواز شریف ہوں، کوئی بھی ہو ان کے تو مالی معاملات ہی
ٹھیک نہیں ہیں، سارے جیل میں ہوتے، اور عمران خان کے بھی بعض ساتھی جیل میں آتے، ہارون رشید نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان رشوت نہیں لیتے لیکن تحفہ قبول کرنے میں انہیں کوئی تامل نہیں ہے چاہے دو کروڑ کا ہو۔ اینکر نے کہاکہ تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے نواز شریف بھی تحفوں میں پھنسے ہوئے ہیں، اس موقع پر سینئر صحافی نے کہا کہ ہم قانونی اعتراض نہیں کر سکتے بلکہ اخلاقی بھی نہیں کر سکتے، ایک آدمی نے دیا ہے گفٹ، خود انہوں نے شادی پر بھی کسی کو کوئی تحفہ نہیں دیا، اس موقع پر اینکر نے کہا کہ نواز شریف کو بھی تحفے ملے ہیں، جس پر معروف صحافی نے کہا کہ نواز شریف کو تحفے نہیں ملے انہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے، زرداری صاحب نے بھی لوٹا ہے۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو فارغ کر دیں گے لیکن وہ خود بھی فارغ ہو جائیں گے۔ اس موقع پر معروف صحافی نے ہزارہ برادری کے بارے وزیراعظم کے بیان پر بات کی اور کہا کہ انہیں ان سے معافی مانگ لینا چاہیے۔ آدم علیہ السلام سے بھی غلطی ہوئی انہوں نے بھی غلطی کی معافی مانگ لی۔ پہلا انسٹی ٹیوٹ جو تخلیق ہوا وہ توبہ کا ہے۔ غلطی ہو گئی معافی مانگ لو، غلطی تسلیم کرنے سے تلافی ہو جاتی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی
غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ تفصیلات 12جنوری کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت اقتصادی امور گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملنے والی غیر ملکی امداد اور فنڈنگ کے بارے میں کابینہ کو بریف کرے گی۔ پاکستان کو ملنے
والے قرضے، گرانٹ اور مختلف اداروں کی فنڈنگ سے متعلق تمام ریکارڈ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جوامداد ملی وہ کتنی تھی اور کن منصوبوں پر اسے خرچ کیاگیا اور کن شرائط پر یہ امداد اور قرضے پاکستان کو ملے ہیں۔