پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم کو کونسی چیز مظلوموں سے ملنے سے روک رہی ہے؟ کیا عمران خان کی انا آرمی چیف سے زیادہ بڑی ہے؟احسن اقبال کا استفسار

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے استفسار کیا ہے کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی انا آرمی چیف سے زیادہ بڑی ہے؟کراچی میں مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت بھی ہزارہ برادری کے ساتھ ایک درد ناک

واقعہ رونما ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مظاہرین نے آرمی چیف سے ملاقات کا مطالبہ کیا، میں بطور وزیر داخلہ آرمی چیف کے ساتھ لواحقین سے ملاقات کے لیے گیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ صرف لواحقین کی تسلی کے لیے آرمی چیف اگر وزیر داخلہ کے ساتھ کوئٹہ جاسکتے ہیں تو وزیراعظم کو کونسی چیز مظلوموں سے ملنے سے روک رہی ہے؟دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر تکبر اور ہٹ دھرمی کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ عمران خان جیسا ہوتا۔ ہزارہ برداری سے متعلق وزیرا عظم کا بیان انسانیت سے عاری ہے۔میں سلیکٹرز سے بھی سوال کرتی ہوں کہ کیا 22 کروڑ عوام میں یہ ہی ایک سوغات ملی تھی’۔موجودہ حکومت کی پے در پے غلطیوں پر عوام اب سلیکٹرز سے جواب طلب کررہے ہیں’۔ کیا سلیکٹرز جانتے ہیں کہ ان کے انتخاب کی وجہ سے برادر دوست ناراض ہوئے، خارجہ پالیسی برباد کردی، گورننس کا ستیاناس کیا اور اب مظلوموں کو بلیک میلرز کا لیبل دے کر انسانیت کی توہین کی جارہی ہے ۔جس کو کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں مل رہی اسکی کیا حیثیت این آر او دینے کی،وزیراعظم کے پاس کتوں سے کھیلنے اورڈرامے دیکھنے کاوقت ہے،متاثرین سے بات کرنے کا نہیں۔ ہزارہ برداری سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنادیں کیونکہ جس انسان سے آپ امید لگائے

بیٹھے ہیں اس کے سینے میں دل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائش گا ہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب ،سینیٹر پرویز رشید ،احسن اقبال ،رانا ثناء اللہ ،سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان ،خواجہ طارق نذیر ،علی اکبر گجر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہزارہ برادری پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ ہم لوگ گزشتہ روز انھیں دلاسہ دینے گئے تھے، اس کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…