اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہاہے کہ پاکستان معاشی سلامتی پر مبنی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے، ہم دنیا کو معاشی شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے،پاکستان عالمی اقتصادی مرکز بنے گا۔ بدھ کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی زیر صدارت قومی سلامتی ایڈوائیزری بورڈ کا اجلاس ہوا جسمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی سلامتی پر مبنی ریاست بنانے کی
راہ پر گامزن ہے، انسانی فلاح اور معاشی خوشحالی علاقائی روابط پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ روایتی جیو اسٹریٹجک کے بجائے جیو معاشی پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنی ہے، ہم دنیا کو معاشی شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے، پاکستان کا معاشی وڑن خطے اور شراکت داروں کو فائدہ پہنچائے گا۔معاون خصوصی نے تھنک ٹینک کو معاشی سلامتی پر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی اقتصادی مرکز بنے گا۔