منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد سری نگر ہائی وے بند، دھرنا دے دیا گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن) پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر فارن میڈیکل گریجوایٹس کا احتجاج شدت اختیار کر گیا،مظاہرین نے پاکستان میڈیکل کمیشن آفس کے گھیراؤ کے بعد سرینگر ہائی وے پر دھرنا دیدیا ہے جس پر ٹریفک کا نظام بری ًطرح متاثرہو گیا،مظاہرین کا کہناہے ایم آر ایم پی کے حصول کے بغیر یہاں سے نہیں جائینگے ، مطالبات پورے

ہونے تک دھرنا دیں گے۔ پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا اور فارن میڈیکل گریجوایٹس موومنٹ کے چئیرمین سمیت متعدد ڈاکٹرز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی حکومت سے گرفتار ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے انکا کہناہے حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔  بدھ کے روز پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کا احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے آئے ڈاکٹرز شریک ہیں ۔ فارن گریجویٹس کامطالبہ ہے کہ فارن گریجویٹ ڈاکٹرز آر ایم پی کے حصول کے بغیر یہاں سے نہیں جائینگے۔پی ایم سی کی جانب سے ہر بار غلط بیانی کی جاتی ہے۔ون پوائنٹ ایجنڈے کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔ستمبر 2020 کے بعد گریجویٹ ہونے ہونے والے ڈاکٹرز کو تسلیم نہیں کیا جارہا فارن گریجویٹس کا کہناہے پی ایم سی کے اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔کرغستان کی تمام یونیورسٹییوں کو بلیک لسٹ قرار دیا ۔جب ملک سے باہر گئے تو ہمیں پی ایم ڈی سی کے رولز کے مطابق بھیجا گیا۔سارے یونیورسٹیز ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ہیں۔اس موقع پر فارن میڈیکل گریجوایٹس کی جانب سے پاکستان

میڈیکل کمیشن آفس کا گھیراؤ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں مظاہرین پی ایم سی بلڈنگ کے باہر جمع ہوگئے۔ملحقہ سڑک بلاک ہوگئی۔مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعدازاں مظاہرین کی جانب سے سری نگر ہائی وے کی جانب مارچ کیا گیا ۔ فارن میڈیکل گریجوئیٹس نے سری نگر ہائی وے بلاک کر

کے دھرنا دے دیا۔ سری نگر ہائی وے پر جی 9 سگنل پر بدترین ٹریفک جام رہا ، نظام درہم برہم ہوگیا۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے انکا موقف ہے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا دیں گے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ پی ایم سی سے کوئی متعلقہ افسر ملنے تک نہیں آیا۔ پی ایم

سی کے متعلقہ افسران دفتر سے چھٹی پر ہیں۔ دریں اثناء احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں شہریوں کو متبادل راستہ اپنانے کا مشورہ دیا گیا۔ واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں احتجاجی مقام پر پہنچا دی گئیں۔ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی سری نگر ہائی وے پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب

سے فارن گریجوایٹس کے احتجاجی مظاہرے میں لاٹھی چارج کیاگیا۔ پولیس نے متعدد ڈاکٹرز کو بھی حراست میں لے لیا۔فارن میڈیکل گریجوایٹس موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر زیشان نور بھی گرفتار شدگا ن میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات بھی کئے جارہے ہیں۔ ادھر پولیس کی جانب

سے مظاہرین کی گرفتاریوں پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گرفتار ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا گیا۔وائے ڈی اے کا کہناتھاکہ تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا نہ کیا گیا تو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ڈاکٹرز کی جانب سے مْلک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کے آپشنز پر غور کیا جاسکتا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔وائے ڈی اے کی دھمکی کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار شدگان کو رہا کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…