پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

شہباز گل کا ن لیگ کے دور میں میٹرو بس کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے بارے بیان، وزیراعظم کے معاون خصوصی پر ترک کمپنی نے مقدمہ دائر کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کیخلاف ہرجانہ دعوے کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ذولفقار علی نے درخواست پر سماعت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا ز گل اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔میٹرو بس کے ٹھیکہ دینے کے بیان پر ترک کمپنی

نے ہر جانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔شہباز گل کے وکلا ء نے اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ذوالفقار نے شہباز گل کو درخواست کی کاپی فراہم کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی کارکنوں کی جانب سے اپنی گاڑی پر حملے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے نکلتے وقت ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ہرجانہ کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں نے عدالت سے باہر نکلتے وقت ان کی گاڑی پر حملہ کیا،میرے گاڑی پر مکے برسائے گئے اور اس موقع پر موجود پولیس نے بیچ بچا ؤکروایا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ مافیا سے ٹکر لیتے ہیں تو پھر ایسا تو ہوتا ہی ہے لیکن اللہ پر پختہ یقین ہے، گھبرانے والا نہیں، عمران خان کا سپاہی ہوں اور مافیا سے کسی طرح گھبرا کر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ا نہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں میٹرو بس کا ٹھیکہ دیا گیا تو ایک کمپنی نے ٹینڈ بھرا،اب تحریک انصاف کی حکومت میں تین کمپنیاں بولی میں شامل ہوئی،ہماری حکومت نے میٹرو بس کے ٹینڈر انتہائی کم قیمت میں دئیے،شہباز شریف نے میٹروبس کا وہی ٹینڈر 100 فیصد مہنگا دیا،ٹینڈ مہنگا دینے کے پیچھے ایک مقصد کمیشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں

نے کمپنی کے خلاف نجی ٹی وی شو میں باتیں کیں ہیں جس پر کمپنی نے کیس کر دیا۔ اس ٹھیکے کی بات کرنے پر میرے خلاف شہباز شریف کی من پسند کمپنی نے کیس کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عوامی پیسے کو بچایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…