جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خبردار گھروں سے باہر مت نکلیں برطانیہ میں مکمل نیشنل لاک ڈائون کا اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) کرونا کی نئی قسم نے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، برطانوی وزیراعظم نے ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق بر طانوی وزیراعظم نے بورس جانسن ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے

کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، بورس جانسن نے پرائمری اورسیکنڈری اسکول فوری بند کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سینہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہدکے  آخری مرحلے میں ہیں۔بعد ازاں برطانوی وزیراعظم نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں فروری کے وسط اور اسکاٹ لینڈ میں جنوری کے آخر تک لاک ڈاؤن رہیگا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا کے پیش نظر آنے والے دن مزید سنگین ہونگے۔واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ کیئر سسٹم (این ایچ ایس) نے کرونا کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ میں پہلے ہی ٹیرفور لاک ڈاؤن نافذ تھا جہاں شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما سرکئیر اسٹارمر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چوبیس گھنٹے سے پہلے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیں تاکہ صورت حال کو قابو کر کے شہریوں کی جان بچائی جاسکے، وزیراعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن کی تاخیر کا فیصلہ اچھا نہیں ہے، اس وقت جو صورت حال ہے اْس میں بروقت پابندیاں نافذ کرنا بہت ضروری ہیں’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…