اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بنائے گئے انسداد منشیات کے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔وفاقی حکومت کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وفاق اور اے این ایف کی جانب سے عدالت میں استدعا کی
گئی کہ مقدمے کے فیصلے تک صوبائی قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔اے این ایف نے عدالت میں موقف اپنایا کہ منشیات کے حوالے سےقانون سازی وفاق کا اختیار ہے، کے پی حکومت نے 2019 کا ایکٹ بنا کر وفاقی قانون کو معطل کردیا۔ سپریم کورٹ نے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔