اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالاشاہ کاکو(آن لائن )تحریک استقلال کے مرکزی صدر حمت خان وردگ نے کہا ہے کہ حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں ، فوری طورپر دوبارہ عام انتخابات کا اعلان یا قومی حکومت تشکیل دی جائے ،غلط حکومتی پالیسیوں کے سبب صوبوں اور وفاق میں

اختلافات بڑھتے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاشاہ کاکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی راہنماء میاں محمدافضل بھی انکے ہمراہ تھے ۔ رحمت خان وردگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب کسان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، فصلوں کا معقول معاوضہ نہ ملنے کے سبب کسان شدید پریشانی سے دور چار ہے ،مہنگی کھادیں، ادویات ، بیج خریدنے کے باوجود کسان پورا سال محنت کرکے بھی بھوکا ہے ۔ زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کو اگر نہ رکا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم اناج کیلئے دربدر پھرتی نظر آئیگی۔ سیاسی صورتحال نازک صورتحال اختیار کرچکے ہیں ،ہرطرف افراتفری کا عالم ہے ، سیاسی گرفتار یاںہونے پر مزید حالات بگڑنے کا خدشہ ہے ۔ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی قوم پرستوں سے ملاقات حالات مزید خراب ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ اگر وفاقی حکومت ایسی غلطیاں کرتی رہی تو صوبوں میں اختلافات مزید بڑھ جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے تمام معاملات کو کنٹرول نہیں کرسکتی ، تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔ اگر ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں تو سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…