جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت میں بیٹھے مافیا نے چینی ، آٹا،پٹرول غائب کرکے اربوں کما لیے ، وزیراعظم کے ارد گرد اے ٹی ایم کا ٹولہ ۔۔ حیرت انگیز دعویٰ

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانانوالہ(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی حکومت کے ڈھائی سالوں میں ملک نے نہیں مافیاز نے خوب ترقی کی ہے، حکومت میں بیٹھے مافیا نے چینی ، ا?ٹا،پٹرول غائب کرکے اربوں کما ئے اور ملک کو لوٹا ہے وزیراعظم کے ارد گرد اے ٹی ایم ٹولے کا مضبوط حصار ہے جو دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو بیدردی سے لوٹ رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مانانوالہ کے نواحی گاوں ولی پور بوڑا کے رہاشی امیر جماعت اسلامی ضلع ننکانہ صاحب قاری حبیب ضیائ￿ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں نظام بدلنے کے لیئے جماعت اسلامی پاکستان عملی طور پر جہدو جہد کر رہی ہے نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیئے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ملک کے وسیع تر مفاد کے لیئے تمام اداروں کو آپنی آپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا آٹا چینی پٹرول غائب کرکے مافیا نے خوب مال کمایا مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے نیب کو صرف اپوزیشن کا شکار کرنے کے لیئے ٹاسک دیا گیا ہے احتساب کے عمل پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل کر موجودہ حکومت پتہ نہیں کس ترقی کی بات کر رہی ہے جبکہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گئی جماعت اسلامی پاکستان عملی طور پر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے پی ڈی ایم میں موجود جماعتیں عوام کے لیئے نہیں آپنے آپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں موجودہ حکومت کے ترجمان صرف اپوزیشن کے خلاف بیان بازی اور حکومت کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…