بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت اگلے ماہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرے گی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کا ”تَرّاہ“ نکال دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کاواحد حل نئے انتخابات ہیں۔پی ڈی ایم کا مقصد عمران خان سے استعفیٰ لینا ہے۔آصف زرداری زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے کچھ اور رستے اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے مخلص ہے توحکومت سے استعفے

دیکر باہر آئے۔مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کی گرفتاریوں سے اگر مہنگائی ختم ہوتی ہے تو خواجہ آصف خود بھی چاہیں گے کہ وہ کچھ عرصہ جیل میں رہیں۔ پاکستان دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدے گا،شاہدخاقان کے معاہدے کی ایل این جی تقریبا 5 ڈالرفی یونٹ میں مل رہی ہے،عمران خان 12 ڈالر فی یونٹ ایل این جی خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیاجائے گا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر،کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ناصرالدین محمود،ندیم اخترآرائیں،طارق محمود،اور نثار شاہ بھی موجود تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھنے کے باوجودسرکلر ڈیٹ 2400 ارب کا ہوگیا ہے، عمران خان نے اتناقرض لے لیا جو نواز شریف نے 3 حکومتوں میں نہیں لیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھی ہے، اگلے ماہ بھی بڑھے گی،6 روپے کے بجائے 16 روپے فی یونٹ کی بجلی بنائی جا رہی ہے، حکومت نے دو سال میں ایک بھی ایل این جی ٹرمینل نہیں لگایا،موجودہ ٹرمینلز کی گنجائش بھی نہیں بڑھائی گئی،حکومت نے ایل این جی کی بڈ دسمبرمیں کھولی، دسمبر میں فروری کے سودے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 24 فیصد پر گیس خریدیں گے، یہ دنیا کی سب سے مہنگی گیس ہوگی،

ہم 5.5 فیصد پر گروتھ چھوڑ کرگئے تھے،یہ صفر پرلے آئے، دسمبرمیں 24 فیصد کی بلند ترین شرح کے سودے ہوئے،ایل پی جی کے بعد اب پیٹرول کی قیمت بھی بڑھائی جائیگی۔ مہنگائی میں عمران خان سب کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں، سستی چینی ایکسپورٹ کر کے مہنگی امپورٹ کرنا زیادتی ہے۔وزیر خزانہ خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان

کی گرفتاری سوچی سمجھی سازش ہے۔مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کی گرفتاریوں سے اگر مہنگائی ختم ہوتی ہے تو خواجہ آصف خود بھی چاہیں گے کہ وہ کچھ عرصہ جیل میں رہیں۔گرفتاریوں کو ہم روک نہیں سکتے۔خواجہ آصف بھی عدالتوں سے چھوٹ کر آ جائیں گے۔خان صاحب گرفتاریوں کا شوق پورا کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کاحل نئے انتخابات ہیں،پی ڈی ایم کا مقصد

استعفیٰ دینا ہے، عمران خان سے استعفیٰ لینا ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم باتیں بہت کرتی ہے، جھنڈے والی گاڑی چھوڑتی نہیں ہے، ایم کیوایم مردم شماری پرتحفظات ہیں تو وفاقی حکومت سے الگ ہوجائے، پھربھی حکومت نہیں چھوڑتے تو یہ عجیب سی بات لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان نے کراچی کی مردم شماری کی ری ٹیسٹنگ کی پیشکش کی تھی۔مردم شماری میں

کراچی کی سیٹ بڑھی ہیں۔ اگر ہم نے غلط مردم شماری کی ہوتی تو پنجاب کی سیٹیں بڑھاتے۔مفتاح اسماعیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بہادرآباد جانے کے لیے تیار ہوں۔فیصل سبزواری سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنما ہمارے دوست ہیں ان سے پہلے بھی ملنے گئے ہیں۔ مفتاح

اسماعیل نے کہا کہ آج بھی ملک کی سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔ہر ٹاک شو میں موضوع نواز شریف ہی ہوتے ہیں۔آصف زرداری زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے کچھ اور رستے اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ہم زرداری صاحب کو بھی سنیں گے اور مزید فیصلے ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…