لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کے عمل کو لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق شہریوں کا گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایف بی آر تمام ڈیویلپرز کو کیش کی
صورت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ لازمی کرنی ہوگی، بیس لاکھ سے زائد کیش پر گھر یا جائیداد کی خرید و فروخت رپورٹ کرنی ہوگا۔اسٹیٹ ایجنٹ بیس لاکھ سے زائد نقد پر جائیداد کی خرید و فروخت بتانے کے پابند ہوں گے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت بینک کرنے پر کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کرنی ہوگی۔