منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا تمام ممالک کےویزے یکم جنوری سےآن لائن کرنے کا اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنوری 2021ءسے تمام ممالک کے ویزے تمام ممالک کے ویزے بشمول افغانستان اور چین یکم جنوری سے آن لائن دیئے جائیں گے آئن لائن دیے ہیں جائیں گے ، آئن ویزوں کے اجراء سے صارفین کو درپیش تمام پریشانیاں دور ہو سکیں گے جس کیلئے تمام تیاری مکمل کر لی ہیں

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں ، نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ، اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ ساری اپوزیشن استعفے دیگی۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں تاہم اس سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دیگی،ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا، حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔شیخ رشید نے کہا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…