جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کو  بڑے ملک کے صدر کی جانب سے  دورے کی دعوت 

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے ازبک وزیر مواصلات میخاموف الخم نے ملاقات کی جس میں انھوں نے اپنے صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو دورہ ازبکستان کی دعوت دی۔ منگل کو ازبکستان کے وزیر میخاموف نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،

جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط، خطے میں امن و سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے ازبکستان کے ساتھ مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات پر زور دیا، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا، جب کہ وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم نے خطے کی معاشی نمو اور ترقی کے لیے علاقائی رابطے کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیر اعظم عمران خان نے ازبک صدر سے اپنی گزشتہ ملاقات کا ذکر بھی کیا، انھوں نے کہا ہم ازبک صدر کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستانی بندرگاہوں نے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بحیرہ ہند تک رسائی فراہم کی۔ملاقات میں مزار شریف، کابل، پشاور ریلوے لائن منصوبے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔انھوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جامع اور وسیع البنیاد سیاسی حل پائیدار امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔دریں اثنا ازبک وزیر نے ازبکستان کے صدر کی نیک خواہشات وزیر اعظم تک پہنچائیں، ازبک وزیر نے اپنے صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو دورہ ازبکستان کی دعوت بھی دی۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…