سستے گھروں کی ہاؤسنگ سکیم، قرض گارنٹی کیلئے معاہدے پر دستخط

28  دسمبر‬‮  2020

کراچی ( آن لائن ) سستے گھروں کی ہاؤسنگ سکیم کے لیے قرضے کی گارنٹی کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے میں 6 بینکوں نے شرکت کی۔چھ بینکوں نے پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کم آمدن والی ہاؤسنگ فنانس میں رسک کو

کور کرنے کے لیے مسٹر کریڈٹ گارنٹی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی سکیم کے لیے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر کام کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے کم قیمت گھروں کے لیے قوانین کو نرم کیا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے سستے گھروں کے لئے بینکوں کو قرض کی فراہمی کے اہداف دیئے ہیں، جو بینک سستے گھروں کی سکیم کے اہداف پورے نہیں کریں گے، ان کو جرمانے کا سامنا ہوگا۔پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او مدثر حسن خان کا کہنا تھا کہ سستی ہاؤسنگ سکیم کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پاکستان میں مورگیج فنانس کا قیام دو سال پہلے عمل میں آیا تھا۔ جس کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں طویل المدتی فنڈنگ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب قرض کو یقینی بنانا ہے، اس سے کم آمدنی والے طبقے کو سستی مورگیج سہولیات مل سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…