اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ کابڑا فیصلہ، قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حکم

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہورہائی کورٹ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیمی تعلیم قرار دیتے ہوئے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے پر انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ نجی اور سرکاری اسکولوں میں

قرآن پاک کو بطور مضمون شامل کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اسلامی تعلیمات کے مطابق نصاب یقینی بنائے۔سیکرٹراسکولز نے کہاکہ آئندہ تعلیمی سال سے قرآن پاک کو بطور لازمی مضمون شامل کیا جائے گا، جس پر عدالت نے کہا کہ ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی اہم پیش رفت نظر نہیں آرہی۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ نیشنل کونسل تمام مذاہب کے امور پر سفارشات بنائے گی۔عدالت نے کہا کہ پالیسی بنارہے ہیں تو اچھی بات ہے پھر آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ کتابوں میں توہین آمیز ریمارکس چھپ رہے ہیں ان پر کیا کررہے ہیں، جس پر سیکرٹری اسکولز نے بتایا کہ تمام مواد ہٹا دیا گیا ہے، آئندہ نصاب میں اس بات کو یقینی بنائیں گے۔عدالت نے حکم دیا کہ تمام اسکولوں میں پڑجائی جانے والی کتابوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ سیکریٹری اسکولز نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے حکم دیا کہ ایکٹ کے تحت قرآن پاک صرف مسلمان طلبا کو ہی پڑھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…