جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

”مجھ سے حساب مانگنے والو، پہلے اپنی جان تو چھڑا لو ، اب تو تمہارے رکھوالے بھی ترلے کر رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑ دو”

datetime 24  دسمبر‬‮  2020 |

مردان(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل حکمران نے اپنی نااہلی کا خود اعتراف کرلیا ہے، حساب کتاب کا علم نہیں تو کس نے کہا تھا کہ حکومت میں آئو،جتنے دن یہ حکومت رہے گی

ملک ڈوبتا چلا جائیگا،اس نااہل حکومت کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں،جب تک اس حکومت کا تختہ نہیں الٹیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مجھ سے حساب مانگنے والو، پہلے اپنی جان تو چھڑا لو، اب تو تمہارے رکھوالے بھی ترلے کر رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑ دو،مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قوم نے آج ناجائز،نالائق اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، مسلمان جب حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے تو اس وقت تک نہیں بیٹھتا جب تک فتح یا شہادت حاصل نہ کر لے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کرب میں ہے، ایک ناجائز تسلط کا اسے سامنا ہے، ان جابروں اور آمروں کے خلاف اللہ کی نصرت آپ کے ساتھ ہے، ہم تو کہتے تھے کہ یہ نااہل حکومت اور حکمران ہے، اب انہوں نے خود اعتراف کرلیا کہ میرے پاس تو ٹیم ہی نہیں ہے کہ اچھی حکمرانی دکھا سکوں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہوں نے کہا ملک کی معیشت ٹھیک کردوں گا، تبدیلی آجائے گی،

نوجوانوں کو روزگار ملے گا لیکن اب کہتے ہیں کہ میرے سامنے جب اعداد و شمار پیش کیے جاتے تھے تو مجھے وہ سمجھ ہی نہیں آتے تھے، جب حساب کتاب کا علم نہیں تو کس نے کہا تھا کہ حکومت میں آ۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے،

جتنے دن یہ حکومت رہے گی ملک ڈوبتا چلا جائے گا، اس نااہل حکومت کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، معیشت تباہ کردی اور ہمیں انڈے اور کٹے دکھا رہا ہے کہ اس سے معیشت ٹھیک ہوگی لیکن آج انڈے بھی 240 روپے فی درجن پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ مجھے حساب دینا ہوگا، میں کہتا ہوں ابھی تو تم میرے احتساب کے شکنجے میں ہو، ہم تمہیں کہاں پہنچائیں گے تمہیں اندازہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تنہا ہوچکا ہے، چین اور سعودی عرب ہم سے ناراض ہیں، جب سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے تو چین سے کہا کہ پیسے تو دے دو جس نے آپ کو بھاری شرح سود پر قرض دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں پوری قوت کے ساتھ اس سیلاب کو آگے بڑھانا ہے اور اسلام آباد جانا ہے، جب تک اس حکومت کا تختہ نہیں الٹیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…