لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پرویز ملک نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے
لاہور جلسے کے بعد پارٹی میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ جن لوگوں کی وجہ سے لاہور جلسہ ناکام ہوا یا جو رہنما جلسے میں لوگ لانے میں ناکام ہوئے ان کا احتساب کیا جائے گا، ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔