منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ، متعدد اساتذہ گرفتار، اساتذہ نے بہارہ کہو کے مقام پر دھرنا دیدیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اساتذہ کی جانب سے بارہ کہو کے مقام پر احتجاج جاری، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے لیے ڈی سی اسلام آباد موقع پر پہنچ گئے تاہم مظاہرین کی جانب سے مذاکرات کرنے سے مسلسل انکار کردیا گیا ہے۔, ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات کا کہنا ہے

کہ مظاہرین کو کہا گیا ہے کہ وفاق کا نہیں پنجاب کا مسئلہ ہے۔ٹیچرز ہمارے لیے قابل احترام ہیں ان سے مذاکرات چاہتے ہیں۔مظاہرین کو پریس کلب میں بیٹھ کر معاملے پر بات کرنے کی دعوت دی ہے۔کسی بھی شہری کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے, حمزہ شفقات نے کہا احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن سڑک بلاک کرکے شہریوں کو تنگ کرنا نامناسب ہے۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سیکنڈری سکول اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کرنے بنی گالہ پہنچ گئے، پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا، عض اساتذہ کو احتجاج شروع کرنے سے پہلے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ابھی مزید اساتذہ بھی احتجاج کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں 2014ء میں تعینات کیا گیا تھا لیکن تاحال انہیں مستقل نہیں جارہا، ایک ٹیچر کا کہنا ہے کہ ہمیں بطور ایجوکیٹرز بھرتی کیا گیا لیکن تاحال مستقل نہیں کیا گیا، بلکہ توسیع کردی جاتی ہے، ٹیچر نے کہا کہ ہم پر شرط عائد کی گئی کہ پہلے پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرو پھر آپ کو مستقل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…