اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں دلچسپی،اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہو گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں دلچسپی‘ دوچینی کمپنیوں کے نمائندوں نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز خان کے ساتھ ملاقات کے بعد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔

اتھارٹی کے ترجمان ایس ایم عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو قومی منصوبہ قرارد یا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کار اور کمپنیاں راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط کرنے والی کمپنیوں میں چائنہ روڈ اینڈ برجز کمپنی اور زو بھاؤ گروپ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔ان کمپنیوں کے وفود نے گزشتہ روز راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین راشد عزیز خان نے ان وفود کو اس منصوبے کی اہمیت اور حجم کے بارے میں آگاہ کیا۔چائنہ روڈ اینڈ برجز کمپنی نے منصوبے میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ زوبھاؤ کمپنی جو پاکستان میں ہائیڈرو پاور کے منصوبے لگاتی ہے نے بھی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ کمپنیاں نئے بنائے جانے والے شہر کا انفراسٹرکچر تعمیر کرنے،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے،زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے اور سولر پاورپلانٹ لگانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…