پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

آصفہ بھٹو کے سیاست میں قدم مضبوط ہونے لگے پیپلزپارٹی نے بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو زردای کو یوتھ ونگ کی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے میں باقاعدہ طور پر پہلی شرکت کرکے اپنی سیاسی صلاحیتوں کو مظاہرہ کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تھے اور ان کی جگہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی اور باقاعدہ طور پر سیاست کے عملی میدان میں قدم رکھا تھا۔آصفہ بھٹو نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی تھی بلکہ اس دوران تقریر میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، یہی نہیں بلکہ ان کے لباس، ان کے انداز خطابت اور سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر کو کئی لوگوں نے بینظیر بھٹو کے مشابہہ قرار دیا تھا۔پی پی پی عہدیدار نے کہا کہ انہیں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن میں مزید متحرک کردار کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے علی بدر، سابق وفاقی وزیر مرحوم احمد مختیار کے بیٹے کو بھی آنے والے مہینوں میں یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں،اسی طرح سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا چیپٹرز میں نئے چہرے متعارف کروائے جارہے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…