لاہور (آن لائن) نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جنرل ہسپتال کے ڈرائیور نذیر نے بلال کا گردہ نکلوا دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،
کاہنہ پولیس نے ڈرائیور نذیر کو حراست میں لیا۔ایس ایس پی احسن سی کا کہنا ہے کہ ملوث خاتون سمیت 4ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گذشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں جنرل ہسپتالمیں 20 سالہ نوجوان کو ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دے کر خون کے نمونے لیے اور کچھ روز بعد اغوا کرکے گردہ نکال لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔