اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کے پاس ملکی 2طاقتو ر ترین شخصیات کی6غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں ، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ
مریم نواز کے دو طاقتور لوگوں کی چھ غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں لیکن ن لیگ ان ویڈیوز کو منظر عام پر نہیں لائے کیونکہ انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آپ ایک چلائیں گے تو بدلے میں 10ویڈیوز چلائی جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں بالکل ٹھیک کہاہے کہ ان کے پاس ویڈیوز موجود ہیں جو بہت خطرناک بھی ہیں ۔ سینئر صحافی نے ویڈیوز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ان ویڈیوز کی چار چار کاپیاں پاکستان ،امریکا اور لندن میں پہنچ گئیں ہیں ۔ عارف حمید بھٹی نےکہا ہےکہ یہ ویڈیوز اس قدر خوفناک ہیں کہ کوئی بھی ٹی وی چینل انہیں چلانے سے گریز کرے گا ۔