اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کے استعفے ، الیکشن کمیشن نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے چھ صوبائی اور دو قومی حلقوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی تین، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ایک ایک نشست بھی شامل ہے۔یہ اہم فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کرانے کے لیے انتظامات

کرینگی۔دنیا نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کی 3، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ایک، ایک نششت پر انتخابات ہونگے۔ سندھ حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوران کورونا ایس پی پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔ ملک بھر میں دو قومی اسمبلی اور چھ صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کی نشست خالی ہے۔اس کے علاوہ پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتقال کے باعث متعلقہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروا دیے ہیں اور حکومت وقت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کا ٹائم دیا ہے ،بصورت دیگر یکم فروری کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…