کراچی (آن لائن )کراچی میں کڑاکے کی سردی نے شہریوں کو مزہ چکھادیا۔شہر قائد میں کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرادیا، جس کے باعث پیدل نکلنے اور موٹرسائیکل پر دفتر جانے والوں کی قلفی جم گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 6 بجے درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈکیا گیا جب کہ صبح 8 بجے کا درجہ حرارت
12 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع صاف، موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔