پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پاک فوج قوم کے تعاون کے ساتھ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کاعزم

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے

قریب فوجی مشقوں کادورہ کیا۔ اس موقعے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمانڈ ر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اورکور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقعے پرموجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اورپاک فضائیہ کے سربراہان نے جاری مشقوں کامعائنہ کیا۔ مشقوں میں انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں اور زمینی اورفضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کاعملی مظاہرہ کیاگیا۔آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا۔ انہوں نے ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اورانٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے۔ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…